پنڈدادنخان: تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈدادنخان اور تحریک منہاج القرآن ٹوبھہ کے زیر اہتمام سالانہ جشن معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منایا گیا۔
اس سلسلہ میں مسجد گلزار مدینہ ٹوبھہ سے خوبصورت ریلی نکالی گئی جس کے آغاز میں علامہ عظمت اللہ نے خصوصی خطاب کیا اور صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف نے خصوصی دعا فرمائی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے کارکن ارشد جمعیال کی رہائش گاہ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی 72 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ریلی کی قیادت آستانہ عالیہ للہ شریف کے حضرت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف، پیرزادہ مظہر حسین ڈھڈی تھل،صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈدادنخان ملک مسعود احمد،امیر تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈدادنخان حاجی محمد اصغر چودھری،ڈائریکٹر منہاج سکول پننوال ذوالفقار علی چشتی،صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم الحاج چوہدری عبدالغفور، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم سلطان احمد سروری قادری، صدر تحریک منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پنڈدادنخان حضرت علامہ پروفیسر محمد سرفراز مصطفوی، چوہدری حق نواز کرڑ،ٹھیکیدار حاجی محمد افضل، صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم چوہدری محمد انور بھلہ،حضرت علامہ عظمت اللہ للِہی شریف، صدر تحریک منہاج القرآن ٹوبھہ محمد نواز قادری، ہارون ملک،یاسر ملک ملک ظہیر اعوان، غلام شبیر چدھڑ للہ شریف،حاجی مشتاق للہ شریف اورسلمان بلوچ اتھر نے کی ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
قاری محمد اکرام نقشبندی للہی نے آقا علیہ السلام کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے ٹوبھہ کی فضائیں درود و سلام سے گونج اٹھیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعرے بلند ہوتے رہے اور پروقار ریلی مسجد باوا گل شاہ رحمتہ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے دربار باوا گل شاہ رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی۔
اس کے بعد جشن معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری نشست شروع ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ للِہ شریف صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی۔ محفل کا آغاز حافظ محمد اعجاز اتھرنے تلاوت کلام پاک سے کیا۔
آقا کی شان میں قصیدے آفتاب محمود قاضی ملیار قاری اکرام نقشبندی،سلطان احمد قادری، عمران قادری کندوال،جاوید اسلم جنجوعہ نے پڑھے۔ علامہ صابر کمال وٹو منہاج یونیورسٹی لاہور اور فاضل بھیرہ شریف حضرت علامہ عظمت اللہ نے شب معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خصوصی خطاب کیے۔
تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی دعا فرمائی