وقت کا تقاضاہے ملک میں صاف شفاف الیکشن کروائے جائیں۔ چوہدری زاہد اختر

0

جہلم: چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ وقت کا تقاضاہے کہ عام انتخابات کروائے جائیں اور عوام کی منتخب کردہ قیادت کو اقتدار کی مسند پر بٹھایا جائے کیونکہ اب عوام کی امپورٹڈ حکومت سے تنگ آچکے ہیں، جس طر ح کراچی میں عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر نے جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور عمران خان کی صورت میں ہی ان کو ایک امید کرن نظر آ رہی ہے اور موروثی سیاست کے قائل ضعیف الاعتقاد سیاسی پجاری اپنی ڈوبتی ناؤ دیکھ کر سخت پریشان ہیں، عوام کی امنگوں کی ترجمان سیاسی جماعت ،وفاق کی علامت ہے تو پاکستان تحریک انصاف ہے۔

چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ اگر امپورٹڈ حکومت کو عوامی حمایت حاصل ہے تو الیکشن سے کیوں گھبرا رہے ہیں، ان کی گھبراہٹ بوکھلاہٹ ناکامی کا اشارہ دے رہی ہے، جب بھی صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے تو پاکستان تحریک انصاف ہی بھاری اکثریت سے جیتے گی کیونکہ عوام پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے دیوانے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عوام کو ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.