پنڈدادنخان میں انتظامیہ کی غفلت، مفت آٹے کے سینکڑوں تھیلے بارش میں بھیگ کر خراب

0

پنڈدادنخان میں انتظامیہ کی غفلت اور ناقص انتظامی امور کے باعث حکومت کی جانب سے دیئے گئے فری آٹے کے سینکڑوں تھیلے بارش میں بھیگ کر خراب ہوگئے، غریب عوام بارش سے بھیگا آٹا لینے پر مجبور، فری آٹے کے تھیلے بارش میں بھیگنے کے باعث ناقابل استعمال ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے فری آٹے کے حصول کے لیے جہاں غریب عوام جان سے بھی ہاتھ دھو رہے ہیں وہیں پنڈدادنخان انتظامیہ کی بے حسی کے باعث فری آٹے کے سینکڑوں تھیلے بارش میں بھیگ گئے۔ انتظامیہ کی غفلت اور ناقص انتظامی امور کے باعث فری آٹے کے سینکڑوں تھیلے بارش میں بھیگ کر خراب ہوگئے۔

پنڈدادنخان چلڈرن پارک میں گورنمنٹ کی طرف سے فری آٹے کے تھیلوں کے تقسیم کا پوائنٹ بنایا گیا لیکن آٹے کو محفوظ کرنے کے موثر انتظامات نہ کیے گئے، موثر انتظامات نہ ہونے اور ناقص حکمت عملی کے باعث آٹے کے سینکڑوں تھیلے خراب ہو گئے جبکہ غریب عوام بارش سے بھیگا آٹا لینے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دو گاڑیاں خشک آٹے کی آئی ہوئی ہیں لیکن انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے خشک آٹے کے تھیلے نہیں دے رہی، انتظامیہ کی غفلت کے باعث آٹے کے سینکڑوں تھیلے ضائع ہوئے ہیں۔

پنڈدادنخان کے شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم معاملہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف محکمانہ انکوائری کی استدعا کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.