جرائم میں کمی کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، ڈی پی او جہلم

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ایس ایچ اوز سٹی، سول لائینز، کالا گجراں، دینہ، منگلا، چوٹالہ، سی آئی اے سٹاف، پی ایس او، ریڈر اور دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے فرداً فرداً جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او جہلم نے ہدایت کیں کہ چوری اور روبری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، جرائم میں کمی کے لئے پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سابقہ ریکارڈ یافتگان پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کو شامل تفتیش کیا جائے، شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.