پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، ایک سال کے دوران 40 فیصد گاڑیاں زیر زمین چلی گئیں۔ ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے جڑے افراد نے گاڑیاں اور ٹرک فروخت کرنے شروع کر دیئے۔
ایک سال کے دوران پٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا، ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 60 سے 70 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس سے کاروبار بری طرح متاثر ہونے سے گڈر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 60 سے 70 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جس سے کاروبار بری طرح متاثر ہونے سے ٹرانسپورٹرز کے لئے معاملات چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
جہلم گڈز ٹرانسپورٹ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ایسا برا حال کیا ہے کہ ٹرانسپوٹرز اپنی گاڑیاں بیچ کر دوسرا کاروبار کرنے کا سوچ رہے ہیں۔