حلقہ این اے 67 کو منی نہیں سیکنڈ لاڑکانہ بنائیں گے۔ امیر حمزہ کرمانی

0

پنڈدادنخان: حلقہ این اے 67 کو منی نہیں سیکنڈ لاڑکانہ بنائیں گے، پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ افسوسناک صورت حال سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتی ہے، بھٹو خاندان کی سیاست میں قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 67 جہلم راہنما پاکستان پیپلز پارٹی پیر امیر حمزہ کرمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ناقص حکمت عملی، تصادم پر مبنی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ملک پاکستان ایسی سیاست کا متحمل نہیں۔

حمزہ کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نذر حسین گوندل ایک منجھے ہوئے بزرگ سیاست دان ہے ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت حلقہ پی پی 27 کے لئے نیک شگون ہے۔ چوہدری نذر حسین گوندل ایک مضبوط سیاسی دھڑہ رکھتے ہیں اور سیاسی داؤ پیج میں مہارت بھی۔

امیدوار قومی اسمبلی حمزہ کرمانی کا مزید کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا وقت سے پہلے آسمان سے تارے توڑ لانے کے دعوے نہیں کریں گے مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ خدا نے حلقہ این اے 67 سے مجھے اور پی پی 27 سے چوہدری نذر گوندل کو عوامی خدمات کی ذمہ داری سونپی تو مثبت حکمت عملی سے عوامی حقوق اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.