دینہ میں جماعت اسلامی نے 2 ستمبر کو بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ دینہ میں بھی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے دینہ شہر کا دورہ کیا، انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی اور پمفلٹ تقسیم کیے۔
ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ انشاءاللہ 2 ستمبر بروز ہفتہ کو دینہ شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہو گا، تاجر حضرات اس میں مکمل تعاون کریں، یہ میری ذات کا مسئلہ نہیں ہے یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر قوم آج بھی اپنے حق کے لیے باہر نہ نکلی تو یہ ظالم حکمران عوام کا جینا دوبھر کر دیں گے۔ غریب عوام بری طرح پس کر رہ گئی ہے اور ہفتہ کو دینہ کی عوام ثابت کرے گی کہ وہ اپنا حق لینا جانتے ہیں۔