ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس جہلم میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ کی، میٹنگ میں مجموعی سیکورٹی، ٹریفک کے مسائل اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

انجمن تاجران کے عہدیداران میں چوہدری محمد عارف صدر مرکزی انجمن تاجران، الحاج ظہور عالم بٹ سر پرست اعلی، الحاج محمد سعید چیرمین انجمن تاجران، ناہید خان صدر نیا بازار، شیخ ذوالفقار وائس چیئرمین جبکہ شیخ جاوید سرپرست اعلیٰ، ملک اقبال اعوان صدر انجمن تاجران، عبدالرشید بٹ جنرل سیکٹری اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ یہ شہر ہم سب کا ہے، سب ملکر اسکو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ رہنما انجمن تاجران تاجر برادری معیشت کی اہم ترین ستون ہیں، آپکے مسائل کا حل ترجیح رہے گا، شہریوں کو بہترین اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.