سانحہ جہلم میں رضا کارانہ طور پر ایکسویٹر مشین کی فراہمی پر مشین مالکان کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا
جہلم: میاں سکندر ہوٹل سانحہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور رضا کارانہ طور پر ایکسویٹر مشین کی فراہمی پر اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ایکسویٹر مشین کے مالکان کو اعزازی اسناد دیں۔
9 جولائی کو ہونے والے المناک سانحہ میں ان مشین مالکان نے ریسکیو 1122 جہلم کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور رات گئے تک آپریشن میں شامل رہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ایکسویٹر مشین کے مالکان کا شکریہ ادا کیا، ایکسویٹر مشین کے مالکان نے مستقبل میں بھی ایسی کسی بھی ایمرجنسی میں بھر پور مدد کی یقین دہانی کرائی۔