دینہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

0

دینہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 30 سالہ نوجوان کو قتل اور خاتون سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور چوکی انچارج سٹی دینہ مطلوب حسین کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے دینہ کے علاقہ ہڈالہ سیداں میں 30 سالہ نوجوان کامران حیدر ولد سجاد حسین کو فائرنگ کر کے قتل، 19 سالہ ردا زینب دختر ذوالفقار شاہ، 17 سالہ حیدر علی ولد ذوالفقار شاہ اور 28 سالہ عرفان ولد سجاد کو زخمی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں تفکر حسین، وسیم حیدر، سبحان حیدر اور رضوان حیدر شامل ہیں، ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل اور تین افراد کو کیا تھا۔

واقعہ کے فوراً بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موقعہ کا وزٹ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، ملزمان بر ریمانڈ جسمانی ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے، ڈی پی او جہلم نے پولیس ٹیموں کو شاباش اور انعام دینے کا اعلان کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.