پنڈدادنخان: دھریالہ جالپ میں ڈاکوؤں نے شہری کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے لوٹ لئے

0

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں ڈکیتوں اور چوروں کا راج، عوام اپنی زندگی کی جمع پونجی سے محروم، دھریالہ جالپ میں ڈاکوؤں نے شہری کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ میں ڈکیتی کی واردات، تین مسلح ڈاکو میاں کامران اجمل کے گھر میں گھس کر میاں کامران اجمل کو رسیوں سے باندھ کر 9 لاکھ روپے نقدی اور ایک موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔

تین ڈاکوؤں میں سے دو نقاب پوش اور ایک نقاب کے بغیر تھا۔ میاں کامران اجمل کو رسیوں سے باندھ کر تشدد بھی کرتے رہے۔

دو تین سال سے شروع ہونے والا تحصیل پنڈدادنخان میں ڈکیتوں اور چوروں کا راج تمام تر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے باوجود برقرار ہے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور عوام اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں۔

عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ اپنے پروفیشنل سکیل کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل پنڈ دادن خان سے جرائم پیشر کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.