جہلم پولیس کی بڑی کارروائیاں، شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان سمیت ڈکیت اور چور گینگز گرفتار، پولیس نے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث فلک شیر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم سے مسروقہ رقم 10 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔
دوسری اہم کارروائی میں چوٹالہ پولیس نے وسیم نامی شہری کو فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے زخمی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیے، زمان کی شناخت بلال، مظہر، ذیشان اور اختر کے ناموں سے ہوئی، وٹالہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ہیومین ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان گرفتار کئے۔
ادھر ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 ملزمان احمد بنیامین اور کاشف کو گرفتار کر لئے، ملزمان سے مسروقہ رقم 10 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ راونڈز برآمد کر لئے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، شہریوں کے قیمتی مال اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔