آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن جہلم کی تقریب حلف برداری، مرکزی صدر نے حلف لیا

0

جہلم: آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن جہلم کی تقریب حلف برداری ،مرکزی صدر اپیکا پاکستان خالد جاوید سنگیڑا نے نومنتخب باڈی سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن جہلم کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں اپیکا پاکستان کے مرکزی صدر خالد جاوید سنگیڑا، صدر اپیکا پنجاب ظفر علی خان، ملک منور حسین سنئیر نائب صدر پنجاب، شہزاد منظور کیانی صدر اپیکا راولپنڈی ڈویژن نے شرکت کی۔

مرکزی صدر اپیکا پاکستان خالد جاوید سنگیڑا نے چیف آرگنائز ر طاہر صفد ربٹ، چیرمین راجہ جاوید سکندر ،نومنتخب صدر راجہ اونگز یب صدر اپیکا جہلم ،جنرل سیکرٹری فواد حیدر ،سینئر نائب صدور امجد علی ،راجہ سرفراز محمو د،افضال گل ،رمیز بٹ ،ڈاکٹر محمد یاسین ،نائب صدور جاوید مسعود بٹ ،فیصل قربان ،وقاص علی ،مظہر حسین ،حسن رضا ،ایڈ یشنل جنر ل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشد محمو د،فنانس سیکرٹری محمد شہباز ،پریس سیکرٹری راجہ ارشد محمود سے حلف لیا۔

مرکزی صدراپیکا پاکستان ،صوبائی صدر اور ڈویژن صدر کی قیادت میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔امید کرتے ہیں تمام متحد ہوکر کام کریں گے اور اپیکا کو مزید مضبوط بنائیںگے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ کمر توڑ مہنگائی سے سب سے زیادہ سرکاری ملاذمین متاثر ہوئے ہیں ،مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے ،جب بھی اسلام آباد جانے کی کال د ی جائے تو جہلم سے ہزارو ں کارکن لے کر اسلام آباد پہنچیں رمضان کے بعد تحریک کا اعلان کیاجائے گا۔

تقریب میں سابق صدر اپیکا جہلم شہید چوہدری لیاقت گوندل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا ،ان کی جرات اور دلیری کے چرچے آج بھی اپیکا کی تاریخ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.