پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف مسافروں کو نہ مل سکا

0

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف مسافروں کو نہ مل سکا، ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرایوں میں 12 فیصد کے حساب سے اضافہ کردیا، انتظامیہ کی جانب سے نئے کرائے نامے جاری نہیں کئے گئے، مسافروں کوٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 مئی کو وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کا اعلان کیا اور ساتھ ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ 16 مئی سے کرایوں میں کمی کی جائے۔ جہلم پنڈدادنخان روٹ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں کمی کرنے کی بجائے 50 روپے فی مسافر کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ کرائے مقرر کرنے کے لئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

مسافروںنے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم سے پنڈدادنخان کا کرایہ 400 روپے وصول کیا جا رہا تھا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد کرایوں میں کمی کرنے کی بجائے ٹرانسپورٹرز نے 12 فیصد اضافہ کرکے مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کر رکھا ہے۔

شہریوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،/ ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا فائدہ مسافروں کو پہنچایا جائے تاکہ حکومت کی طرف سے دئیے جانے والے ریلیف کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچ سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.