راجہ بابرمحمود کی سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال سے دینہ میں ملاقات

0

دینہ: راجہ بابرمحمود کی سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال سے دینہ میں ملاقات، ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال پر بات چیت، فواد چوہدری کے ساتھ ہر فورم پر کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے علاقہ لدھڑ میں چوہدری فواد حسین سابق وفاقی وزیر کی رہائشی گاہ پر رہائی کے بعد فواد چوہدری کی گھر آمد پر ان کے استقبال کیلئے ضلع بھرسے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔

اس اس سلسلہ میں بڑاگواہ سے راجہ بابر محمود صدر پاکستان تحریک انصاف یوسی نگیال نے بھی قافلے کی شکل میں استقبال کیلئے لدھڑ پہنچے، وہاں پر سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال سے راجہ بابر محمود نے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں ضلع جہلم میں موجود سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر راجہ بابر محمود اور چوہدری ظفر اقبال نے کہا فواد چوہدری کے ساتھ ہر فورم پر کھڑے ہیں، پی ڈی ایم کو انتقامی کارروائیوں کی بجائے الیکشن پر غور کرنا ہوگا اور فوری انتخابات ہی ملک کے مفاد کیلئے بہتر فیصلہ ہوگا۔ معیشت کا بیڑا غرق کر دیاگیا، ملک میں بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔

چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ میں حلقہ پی پی 26 جہلم سے ہی الیکشن لڑوں گا، بعد میں اگر پارٹی قیادت کا اور کوئی فیصلہ ہواتو قبول کروں گا، ہم مخلص ہو کر پارٹی کیساتھ چلے اور چل رہے ہیں۔

اس قافلہ میں راجہ نعیم، اظہر محمود بھوگی چک، راجہ نعیم پمڑالہ، راجہ عرفان پمڑالہ، نعمان شوکت بڑاگواہ اور دیگر موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.