مسلم لیگ (ن) جہلم کے رہنما راجہ جواد جالپ اور اعجاز مغل کی گورنر پنجاب سے ملاقات

0

پنڈدادنخان: مسلم لیگ(ن)جہلم کے رہنماؤں کی گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات، امیدوار برائے حلقہ پی پی 27 راجہ جواد جالپ اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر تحصیل پنڈدادنخان اعجاز مغل کی لِلہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے معروف مسلم لیگی رہنما امیدوار برائے حلقہ پی پی ستائیس راجہ جواد جالپ اورسینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل پنڈدادنخان اعجاز احمد مغل کی زیر قیادت ملک اسرار احمد، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) جہلم غلام حیدر تارڑ اور خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے ووٹ کو عزت دو ترانے کے خالق شیر زمان ٹکر سمیت تمام رہنماؤں نے وفد کی صورت میں گورنرہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر حلقہ پی پی 27 کے امیدوار راجہ جواد احمد جالپ نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کے ساتھ علاقائی مسائل پر گفتگو کی اور خصوصی طور پر لِلہ تاجہلم ڈیول کیرج وے کی جلد تکمیل کی درخواست کی جس پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے یقین دہانی کروائی کہ لِلہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے گا اور یہ پراجیکٹ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.