دینہ: پاکستانی چوک میں شارٹ سرکٹ کے باعث پٹرول ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پوری دوکان کواپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، بروقت آگ پر قابو پانے سے مزید دکانیں جلنے سے بچ گئیں، پولیس نے بھاری مقدار میں پٹرول کے بھرے گیلن بھی برآمد کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پاکستانی چوک میں پٹرول ایجنسی میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آگ کے بلند شعلوں نے منٹوں میں پوری دکان کواپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ڈی ایس پی جہلم میاں ابرار، ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس، انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ خضر حیات سمیت پولیس تھانہ منگلا، پولیس تھانہ کالاگجراں سمیت پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔
ریسکیو1122 کی بروقت کوششوں سے مزید دکانیں جلنے سے بچ گئیں جبکہ پولیس نے بھاری مقدار میں پٹرول کے بھرے گیلن بھی برآمد کر لیے۔
ڈی ایس پی میاں ابرار کا کہنا تھا کہ منی ناجائز پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی سخت عمل میں لائی جائے گی۔