جہلم: لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کیسزسے متعلق معلومات کی آگاہی اور تشہیری مہم کا آغازکر دیا، لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب کے لئے ایپلی کیشن کا اجراء کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ سائلین اور وکلاء کو سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے ایپلی کیشن کا انعقاد کر دیاگیا ہے، اب سائلین اور وکلاء گوگل پلے سٹور سے ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب کے نام سے موبائل ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کر کے گھر بیٹھے اپنے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔
اس کے لئے سائلین کو جس معزز جج کی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے اور سابقہ تاریخ معلوم ہونی چاہئے جج اور تاریخ شامل کرکے اگلی تاریخ اور مزید معلومات اس ایپ کے زریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔