جہلم: راجہ رزاق (مرحوم) رزاق ہوٹل ریلوے روڈ والوں کے بڑے صاحبزادے اور سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ روبینہ راجہ کے بڑے بھائی منشاء راجہ کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں سول سوسائٹی، سیاسی، سماجی، شہری، مذہبی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین سمیت صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری تسلیم ناصر گجر اور پی پی پی کی مقامی قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ روبینہ راجہ کے گھر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی جس پر روبینہ راجہ نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کا اس غم کی گھڑی میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔