سرکاری ملازمین کے اپنے حقوق کیلئے اگیگا کی کال پر ضلع جہلم میں احتجاجی مظاہرے

0

جہلم: پنجاب کے صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین نے اپنے حقوق کے لیے اگیگا کی کال پر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے، تالا بندی کی، دفاتر اور اداروں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اس موقع پر اگیگا کے رہنماؤں جن میں راجہ افضل کیانی، راجہ زبیر جنجوعہ، راجہ اورنگ زیب، راجہ جاوید سکندر، سکندر فیروز اور چوہدری فیصل سمیت دیگر قائدین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج ملازمین کا بنیادی حق ہے، جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت سرکاری ملازمین کے تمام مطالبات پورے نہیں کرتی۔

انہوں کہا کہ سرکاری ملازمین کی پنشن، تنخواہوں اور الاؤنس پر کٹ لگانا ظلم ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، ایک طرف مہنگائی کا طوفان برپاء ہے تو دوسری طرف سرکاری ملازمین کا مالی استحصال، ایسا عمل ایک اسلامی ریاست اور انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے حکومت کو اپنے ماتحت ملازمین کو مالی بحران کا شکار کرنے کی بجائے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنشن، لیو انکیشمنٹ اور تنخواہوں میں کٹوتی کے ظالمانہ احکامات اور کالے قانون کو واپس لیا جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.