اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا پٹرول پمپس اور شادی ہالز کا دورہ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر سمیع اللہ فاروق کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر نے شادی ہالز و مارکی کی انسپکشن کی، ون ڈش کی خلاف ورزی پر نجی شادی ہال کو 50000 روپے جر ما نہ عا ئد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر نے اپنے دورہ ڈومیلی میں ایک پٹرول پمپ کو چیک کیا کم پیمائش اور اوور چارجنگ پر 40000 جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر نے دیہی مرکز مال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانے والی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دیہی مرکز سینٹر میں آئے سائلین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ دیہی مرکز سائلین کی سہولت کے لیے بہترین سروس کی فراہمی کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.