سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ سیری گھنیال میں ایک روز حسن بیتل بکریاں میلہ کا انعقاد کیاگیا، اس میلہ میں پنجاب بھر، آزاد کشمیر اور خطہ پوٹھوار سے سینکڑوں کی تعداد میں کسانوں نے اپنی قیمتی خوبصورت اور وزنی بکریاں، بکرے اور بچھڑے نمائش کیلئے لائے۔
بکریوں کے مالکان اور بکریوں کا گراؤنڈ میں پہنچنے پر انتظامیہ کی طرف سے شاندار استقبال کیاگیا۔ پھول اور نوٹ نچھاور کئے گئے۔ اس میلہ میں کھانے پینے کے اسٹال سمیت جھولے کھلونوں کی دوکانیں بھی سجائیں گئیں۔
اس میلہ کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، صدر بار ایسوسی ایشن سوہاوہ چوہدری سعید احمد اور نعیم افضل ایڈووکیٹ اور دیگر تھے جن کا گراؤنڈ میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ بکریوں نے گراؤنڈ میں کیٹ واک کرکے خوب داد وصول کی گئی۔
تمام شائقین نے ڈاکٹر امجد کا ایسے ثقافتی پروگرام کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ کامیاب کسانوں کو نقد انعامات اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ باقی تمام کسانوں کو بھی ٹرافی انعام دی گئی یہ پروگرام ہر سال کو منعقد ہوتا ہے۔