دینہ: سابق وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری سے سید دلیر بادشاہ بخاری ایڈووکیٹ سرپرست اعلی تحریک انصاف مذہبی امور ونگ پاکستان یوکے نے ملاقات کی، ملاقات میں مشیر مذہبی امور ونگ پنجاب علامہ عارف اصغر چشتی اور مخدوم سید اسد علی شاہ بخاری بھی ملاقات میں شامل تھے۔
اس موقع پر سابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے ساتھ مختلف امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سید دلیر بادشاہ نے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور علماء اکرام پیران عظام کے ساتھ روابط قائم کرنا پر غور فکر کے ساتھ کام کو سراہا اور اس کو جاری رکھنے کے ساتھ مزید مفید مشاورت اور رہنمائی کی۔
مخدوم سید دلیر بادشاہ بخاری ایڈووکیٹ نے یقین دہانی کروائی کہ ہم ہر سطح پر سابق وزیر اعظم عمران کا پیغام پہنچائیں گے، ہم کپتان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جو کام عمران خان کے دور میں ہوئے ہیں وہ کسی کے دور میں نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان نے اسلام فوبیا اور نبی کریم ﷺ کی عزت ناموس پر اقوام متحدہ میں پہرہ دیا یہ اعزاز بھی عمران خان کو حاصل ہے۔
علامہ عارف اصغر چشتی نے تنظیمی باڈی مذہبی امور ونگ پر تفصیلی گفتگو کی اور پنجاب کے عہدے داروں اور پورے پاکستان میں مذہبی امور ونگ کی تنظیم سازی پر سابق وزیر پیر نور الحق قادری کو تفصیل دی۔
سابق وزیر نے علامہ عارف چشتی کی تحریک انصاف کی جدوجہد کوشش پر شاباش دی اور مزید مشورے بھی دیے اور تینوں رہنماؤں نے عمران خان اور پارٹی کو مزید سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر کام کرنے کااور کپتان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گے جلد عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔