جہلم میں غلاظت بھری نالیوں کی وجہ سے مچھروں کی بہتات، موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

0

جہلم شہرکے مضافاتی علاقوں میں غلاظت بھری نالیوں کیوجہ سے مچھروں کی بہتات ،ڈینگی ملیریا، ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماریا ں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقے جن میں آفیسر کالونی، پروفیسر کالونی ، مشین محلہ، سول لائن روڈ، جادہ، شمالی محلہ، مجاہدآباد، ریور روڈ، اسلام پورہ ، کریم پورہ، محمدی چوک، بلال ٹاؤن ، کالا گجراں سمیت ملحقہ علاقوں و محلوں کے گلی کوچوں کے مکینوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شہر بھر کے نالوں و نالیوں کی صفائی نہ ہونے کیوجہ سے مچھروں ،مکھیوں اورحشرات الارض میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث ڈینگی ملیریا ہیپاٹائٹس اور ہیضہ جیسی موذی اور جان لیوا بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے لئے عملے کو من پسند علاقوں میں تعینات کرنے کی بجائے علاقے تبدیل کئے جائیں تاکہ اندرون شہر کے گلی محلوں کے نالوں و نالیوں کی صفائی ستھرائی تواتر کے ساتھ ہو سکے اور بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.