سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے سی او اختر اسلام اور انفورسمنٹ آفیسر راجہ شہزاد صفدر نے ایم سی اہلکاروں کے ہمراہ سوہاوہ شہر کا دورہ کیا۔
انہوں نے دکانداروں کی طرف سے کی گئی غیر قانونی تجاوزات کو ختم کروایا اور تمام دکانداروں کو تنبیہ کی کہ غیر قانونی تجاوزات سے باز رہیں وگرنہ بعد ازاں غیر قانونی تجاوز کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
غیر قانونی تجاوزات جوکہ شہر کی تنگ گلیوں کو مزید سکڑ دیتی ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جس پر سی او اختر اسلام اور راجہ شہزاد صفدر نے ایکشن لیتے ہوئے مین بازار، رکشہ سٹینڈ، صرافہ بازار اور مشتاق والی گلی سے غیر قانونی تجاوزات کو ختم کروایا۔
سی او اختر اسلام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا شہر ہے اسے صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور میں میڈیا کہ توسط سے تمام شہریوں خاص طور پر دکانداروں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا صرف ادارے کے بس میں نہیں ہے، اس کیلئے آپ کو بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔
سماجی حلقوں نے سی او اختر اسلام اور راجہ شہزاد صفدر کے اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔