مسلم لیگ نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ہے، جلالپور نہر شہباز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔ بیرسٹر تیمور نواز

0

پنڈدادنخان: بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے لئے کسی نے کچھ کیا یا نہیں اس پر سوچنے کی بجائے ہم نے کیا کرنا ہے ہمیں یہ سوچنا ہے، ہم کمزور دل مسلم لیگی نہیں کہ ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑدیں گے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے ہیں اور ہر صورت رہیں گے، تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کا دارومدار نوجوان نسل سے وابستہ ہے، جلالپور نہر میاں شہباز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ کی طرف سے تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان کے صحافیوں،سیاسی سماجی شخصیات اوراہلیان علاقہ کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام مسلم لیگ (ن)کے راہنما کی طرف سے کی گئی افطار پارٹی میں لیگی ووٹرز سپورٹرز عہدیداران کی کثیر تعداد سمیت صحافیوں نے بھر پورشرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر تیمور نواز نے کہا کہ مسلم لیگ نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ہے، میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تحریک فتنہ کے ذریعے ملک کو بحرانوں میں دھکیلا گیا ہے۔

امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری تیمور نواز جٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے ہیں اور ہر صورت رہیں گے ہم کمزوردل مسلم لیگی نہیں کہ ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑدیں گے تحصیل پنڈدادنخان کے لئے کسی نے کچھ کیا یا نہیں اس پر سوچنے کی بجائے ہم نے کیا کرنا ہے ہمیں یہ سوچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین مسلم لیگ (ن)اور میاں برادران پہ بے جا تنقید کی بجائے ان کی طرف سے ملک پاکستان کی بقا ء کے لئے کئے گئے کارناموں پاکستان کی تعمیروترقی کے لئے کیا گیا مثبت کردار اور ملک ترقی وخوشحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیں۔

تیمورنواز جٹ کا مزید کہنا تھا میاں برادران کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی ایک طویل داستاں ہے مگر اس میں دوسری رائے نہیں کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف اپنی اناکی بجائے ملکی بقا ء کو اہمیت دیتے ہیں۔ حلقہ کے عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اللہ کریم کی مدد سے صوبائی اسمبلی تک رسائی ممکن بنی تو عوامی نمائندگی کا حق ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلالپور شریف نہر کا منصوبہ میاں شہباز شریف کا تحصیل پنڈدادنخان کیلئے ایک تحفہ ہے، این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے اس منصوبے کی منظوری میاں شہباز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

بیرسٹر تیمور نواز نے کہا کہ اگر قیادت نے موقع دیا تو تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، نظریاتی مسلم لیگی ہیں، مشکلات ترین حالات میں بھی پارٹی کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ جاری رہیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.