جہلم: ڈ ی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 10 ملزمان 17 کلو 280 گرام چرس اور 60 لیٹر شراب سمیت گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت رسول کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پنڈدادن خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 کلو 400گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یاسر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 620 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید اشرف کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
جلالپور شریف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 240 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان افضل اور طاہر کو گرفتار کر لیا، ملزم افضل سے 20 لیٹر شراب جبکہ ملزم طاہر سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی جبکہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے، ڈی پی او جہلم نے پولیس ٹیموں کو شاباش اور انعام دینے کا اعلان کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے گی، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔