سوہاوہ میں ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ اور منشیات فروش گرفتار

0

سوہاوہ میں ڈکیتیاں کرنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ اور منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے، پولیس نے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوہاوہ عثمان تصدق اور ٹیم نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت ثمر عباس، نوید اور فیض احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے مسروقہ رقم 121000 روپے برآمد کر لیے گئے۔

سوہاوہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، منشیات فروش ملزم کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 1210 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.