جہلم میں گندگی کے ڈھیر خطرناک بیماریاں پھیلانے لگے، علاقہ مکینوں کا سانس لینا بھی محال

0

جہلم: گندگی کے ڈھیر خطرناک بیماریاں پھیلانے لگے، گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے علاقہ مکینوں کا سانس لینا بھی محال ہو گیا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برلب جی ٹی روڈ و ریلوے ٹریک کے قریب واقع سبزی منڈی کے آڑھتی سبزی و فروٹ منڈی کی گندگی ملحقہ ریلوے ٹریک کے ساتھ خالی پلاٹوں اور سڑک کنارے پھینک دیتے ہیں۔

سینٹری ورکر گندگی کے ان ڈھیروں کو کئی کئی دنوں تک نہیں اٹھاتے جبکہ مارکیٹ کمیٹی اورمیونسپل کمیٹی کا عملہ بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دیتا، جس کے باعث گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن سے شہریوں کے لئے سانس لینا بھی محال ہو گیا ہے جبکہ ان پر پلنے والے حشرات الارض مہلک امراض پھیلانے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

خریداروں اور علاقہ مکینوں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ کو متعدد بار کارروائی کے لئے زبانی و تحریری طور پر آگاہ کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، خریداروں و علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.