پنڈدادنخان میں چار روز بعد سوئی گیس فراہمی بحال، شہریوں میں خوشی کی لہر

0

پنڈدادنخان: انجمن تاجران کا احتجاج ، پنڈدادنخان میں چار روزکے بعد سوئی گیس فراہمی بحال کر دی گئی، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں گزشتہ روز کے احتجاج کے باعث سوئی گیس کی بحالی صبح ہی ہو چکی ہے جس کے باعث عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے افراد نے کہا ہے کہ گیس بحالی کی کاوشوں میں تاجران ورکنگ کمیٹی مرکزی انجمن تاجران اہلیان شہر سمیت تمام وہ افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں جو کہ اپنے حقوق کے لیے سڑک پر نکلے اور احتجاج کرتے ہوئے اپنا حق حاصل کیا۔

سول سوسائٹی کے افراد نے میڈیا سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی کاوشوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سطح پر سوئی گیس کا مسئلہ ہائی لائٹ ہونے کے باعث اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت نے فوری طور پر نوٹس لیا اور شہر کی گیس چند گھنٹوں کے اندر ہی بحال ہو گئی، ہم میڈیا سمیت تمام ان سرکردہ افراد اور نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گیس کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.