دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے مکینوں کو عوامی مسیحاء مل گیا، عوامی مسائل کے لئے دن رات کوشش کرنے والا نوجوان عوام علاقہ کے دلوں پر راج کرنے لگا۔ کھٹانہ اور کرانڈہ کے رہائشیوں نے عوامی لیڈر چوہدری توقیر عباس کو اپنی بستی کے مسائل بتانے کے لئے خصوصی دعوت دی جس پر چوہدری توقیر عباس اور انکی ٹیم نے ان موضیات کا دورہ کیا اور مسائل سنے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاوں کھٹانہ اور کرانڈہ کے رہائشیوں نے علاقہ کی معروف نوجوان شخصیت چوہدری توقیر عباس کو دعوت دی کہ ہماری طرف آئیں اور ہمارے مسائل سنیں جس پر انہوں نے ہمراہ ٹیم میاں شفیق احمد سابق کونسلر اور قاسم تیمور جٹ، مرزا ابراہیم کے ساتھ مقامی موضیات کا دورہ کیا۔
کرانڈہ کے رہائشیوں نے ان کو بتایا کہ ن کا اہم مسئلہ راستہ پختہ نہ ہےاور نکاسی آب کے لئے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ جلد آپ کا مسئلہ حل کروائیں گے۔ سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق کو جب بھی علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا تو انہوں نے پہلی فرصت میں ہماری یونین کونسل کے مسائل حل کئے۔