جہلم: قتل کیس کا فیصلہ، 2 مجرمان کو سزائے موت، 3 ملزمان باعزت بری

0

جہلم کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ،ایڈیشنل سیشن جج جہلم نے جرم ثابت ہونے پر دومجرمان کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی، تین ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسین نے ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ نمبر 111/22 بجرم 302/34/109 ت پ تھانہ صدر کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسین نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان طاہر محمود اور تصدق حسین کو سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے جبکہ تین ملزمان کو باعزت بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

مجرمان تصدق اور طاہر وغیرہ نے جہلم کے علاقہ بگا کے مقام پر19فروری 2022ء کو معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ کر کے انوارالحق بٹ نامی شخص کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.