جہلم: محرم الحرام میں شہریوں نے شہر خاموشاں کا رخ کر لیا، شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر قرآن خوانی فاتحہ خوانی کرتے دکھائی دیے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی کثیر تعداد نے شہر کے قبرستانوںکا رخ کیا، اس موقع پر لوگ اپنے پیاروں اور فوت شدگان کی قبروں کی مرمت کیساتھ ساتھ پھول نچھاور کرتے دکھائی دیے۔
قبرستانوں کے باہر پھول،اگر بتیاں ،عطر فروخت کرنے والوں نے عارضی سٹال سجا رکھے تھے جہاں سے شہری پھولوں کی پتیاں ،اگربتیاں اور عطر وغیرہ خرید کر قبروں پر لگاتے رہے جس سے شہر خاموشاں معطر ہو گیا۔
شہر خاموشاں کا رخ کرنے والوں میں مرد ،خواتین اور بچے شامل تھے۔