پنڈدادنخان: تھانہ لِلہ کے علاقہ موٹروے کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی اور مسافر بس کے درمیان حادثہ، پولیس کے 5 جوان زخمی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ لِلہ ایلیٹ فورس کی گاڑی جو کہ معمول کی گشت پر تھی کہ لِلہ انٹرچینج کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر ایلیٹ فورس کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 پولیس کے جوان زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان مدثر خان کا کہنا ہے کہ گاڑی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔