جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری، 7 ملزمان بھاری مقدار میں منشیات اور شراب سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کی شناخت محمد الیاس اور واجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم الیاس سے 1 کلو 480 گرام چرس اور ملزم واجد سے 1 کلو 560 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت نزاکت علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 2 کلو 160 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
للِہ پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 240 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نوید احمد گرفتار کر لیا، ملزم سے 60 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم سجاول حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم فرینک کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔ شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔