جہلم: تنظیم ”الفلاح” مشین محلہ نمبر 2 جہلم نے آج جہلم کی تمام فلاحی تنظیموں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
ان فلاحی تنظیموں میں المرکز کونسل جہلم۔سی ڈی سی المرکزجہلم، ایم سی ڈبلیو اے، ڈیف ویلفیئر سوسائٹی، خیرالناس جہلم، القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان اسلام پورہ جہلم اور دیگر کئی معروف فلاحی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے علاوہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، سیدہ شاہدہ شاہ، ڈاکٹر محمد اسد مرزا، نبیل اسد مرزا، ذاہد حسین ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم، چوہدری جاوید اقبال سرپرست سی ڈی سی المرکزجہلم، ارشد محمود مبارک، استاد عبد الرحمن مانی، چوہدری وحید رزاق، صوبیدار محمد ریاض اور سید اختر علی شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ اس کے بعد روزہ کی فضیلت اور اس کے احکامات پر روشنی ڈالی گئی۔ افطاری سے پہلے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔اس کے بعد تمام شرکاء کو پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا۔
تنظیم”الفلاح” کے محمد عمر بٹ نے تمام حاضرین کی آمد کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے رضاکاروں کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔یہ انعامات ذاہد ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم نے اپنے دست مبارک سے دیئے۔
تقریب کے اختتام پر عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم نے تنظیم”الفلاح”کے لئے ایک واٹر کولر کا عطیہ دیا۔جس پر عمر بٹ سمیت تنظیم ”الفلاح” کے تمام سٹاف نے تالیاں بجاتے ہوئے عبدالغفور چوہان کا شکریہ ادا کیا۔