جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر پولیس لائنز سکول میں جدید مہارتوں کے حوالے سے ورکشاپ کا سلسلہ جاری ہے۔
ورکشاپ میں ضلع بھر سے پولیس افسران نے شرکت کی،ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر ولید حسین اور انچارج آئی ٹی سیل وسیم ناصر نے پولیس افسران کو جدید مہارتوں، نئی ایپلیکیشنز اور جدید طریقہ تفتیش میں استعمال ہونے والے طریقوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کر کے شہریوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔