سوہاوہ کے نجی ہال میں کتاب کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ کتاب رونمائی کی خوبصورت تقریب جس میں پروفیسر شاعر اور ادیبوں کے علاوہ میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
سوہاوہ کی مشہور ادبی شخصیت محمد طارق کی کتاب "جمہوریت کیوں اور کیسے” کی تقریب رونمائی مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں محمد طارق کے علاوہ پروفیسر، وکلاء، ادیب اور میڈیا نمائندگان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے جمہوریت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کبھی پنپنے کا موقع ہی نہیں ملا، ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ہم ایک کمزور جمہوریت کو سنبھالے ہوئے ہیں جس میں انصاف کا اصول مشکل تر ہو چکا ہے جبکہ کوئی بھی معاشرہ انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ موجودہ حکمران ٹولہ ہمارے اوپر ایسے ہی مسلط اور قابض رہے گا۔
تقریب کے اخر میں شرکاء میں اس کتاب کو بھی تقسیم کیا گیا۔