جہلم: انتہائی متحرک سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید وقاص شاہ کا تبادلہ

0

جہلم: انتہائی متحرک اور اپنے فرائض دلجمعی کے ساتھ سر انجام دینے والے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید وقاص شاہ کا تبادلہ، بہترین خدمات پرشہری حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں ساڑھے تین سال کا عرصہ گزارنے والے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید وقاص شاہ کا تبادلہ ہو گیا۔

اپنی پوسٹنگ کے دوران انہوں نے محکمہ جنگلات میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے لاکھوں نئے پودے لگائے اور بجوالہ ریکارڈ شجر کاری مہمات کا انعقاد کیا۔

اس کے علاوہ لکڑی چوروں، وائلڈ لائف اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف درجنوں کارروائیاں کیں۔

شہر کے سماجی حلقوں نے سید وقاص شاہ کے ساڑھے تین سالہ دور میں بہترین کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کو محکمہ جنگلات کا اثاثہ قرار دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.