جہلم میں تاجر باپ بیٹے کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کے 2 ساتھی بھی گرفتار

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او سٹی قمر سلطان، ایس ایچ او سوہاوہ محمد اعظم اور ٹیموں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جہلم کی غلہ منڈی میں دوہرے قتل اور سلیمان پارس میں 2 شہریوں کو زخمی کرنے والے مرکزی سفاک ملزم سمیت 2 ساتھی ملزمان گرفتار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

وقوعہ کے فوراً بعد ڈی پی او جہلم نے موقعہ کا وزٹ کیا تھا اور ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی سوہاوہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے 02 ٹیمیں تشکیل دیں۔ پولیس ٹیموں نے ہیومین انٹیلی جنس اور جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے انتھک محنت کے ساتھ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

5 روز قبل ملزم فیصل پہلوان نے تھانہ سٹی جہلم کے علاقہ میں رات کے وقت فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو قتل جبکہ 2 کو زخمی کر دیا تھا۔ مسمیان ناصر اور یامین جاں بحق جبکہ مسمیان احسان اور فیصل زخمی ہوئے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل خان عرف فیصل پہلوان، عابد اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 9 ایم ایم برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم فیصل پہلوان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف قتل، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے متعدد مقدمات درج ہیں۔

شہریوں، انجمن تاجران، سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے سفاک ملزمان کے خلاف فوری اور بروقت کارروائی پر ڈی پی او جہلم اور جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم نے بہترین کارکردگی دکھانے پر سٹی پولیس،سوہاہ پولیس اور ایلیٹ سیکشن سوہاوہ کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.