پٹرولنگ پولیس چک اکا کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار

0

دینہ: ایس ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول محمد بن اشرف کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول رضا اللہ خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک اکا اور ہمراہ ٹیم نے ماہ فروری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پٹرولنگ پولیس نے 2گاڑیاں کل مالیتی 67 لاکھ دوران چیکنگ ریکور کیں، 2 اشتہاری مختلف مقدمات کے گرفتار کیے گئے ،شراب فروش کے حلاف آرٹیکل 4 کا 1 مقدمہ درج کیا گیا، 15 کی کالز 4 امداد فراہم کی گئیں، متفرق ہیلپس 8 کی گئیں اور دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے افراد کی مدد کی گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوسٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک اکا سب انسپکٹر راجا وسیم حسن ایس آئی نے کہا کہ کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران سفر عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور انکے جان و مال کو جبکہ ملزمان کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔پنجاب ہائی وے24/7 آن روڈ،آن پٹرولنگ مسافروں کو محفوظ سفر کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.