پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

0

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار متعدد راہگیروں کو مدد فراہم کی گئی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 23 کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی PHP راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف اور ڈسٹرکٹ آفیسرجہلم پٹرولنگ پولیس زراعت بلوچ کی ہدایات پر SI محمود الحق بلوچ اور انکی ٹیم نے ماہ اپریل میں دوران گشت ایک مشکوک شخص کو روکا جس کی تلاشی لینے پر حسن ظہیر ولد رفیق سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

23 کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور متعدد راہگیروں کو مختلف قسم کی مدد فراہم کی گئی اور 1600 کے قریب لوگوں کی ای پولیس ایپ کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی جب کے ماہ اپریل میں پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ نے ایک اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کیا۔

اس موقع پر SI محمود الحق انچارج لِلہ موڑ پٹرولنگ پولیس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھیں گے پٹرولنگ پولیس اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چلان کا اختیار بھی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات کے لیے آگاہی مہم جاری ہے جس میں ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور چلان بارے باقاعدہ آگاہ کیا جا رہا ہے اوور سپیڈنگ ،اوور لوڈنگ اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے سمیت ٹریفک کے 24وائلیشن پوانٹ کے تحت چالان کیے جائیں گے جس کے بارے روڈ پر موٹر سائیکل سے لے کر بڑی گاڑیوں والے حضرات کو تفصیلی بریف بھی کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہے تیز رفتاری اور غفلت برتنے والے ڈرائیور حضرات اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف چالان کے ساتھ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.