قومی و بین الاقوامی تنظیم ادبستان ادب سے وابسطہ نوجونواں کیلئے بہترین پلٹ فارم ہے۔ امن کیانی

0

پنڈدادنخان: امن کیانی نے کہا کہ قومی و بین الاقوامی تنظیم ادبستان ادب سے وابسطہ نوجونواں کے لیے بہترین پلٹ فارم ہے، ادبستان کے منشورات و مقاصد کے ایجنڈے میں خواتین لکھاریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے لیے حکومتی سطح پر آواز بلند کرنا اولین ترجیح ہے۔

قومی و بین الاقوامی تنظیم ادبستان کی جنرل سیکرٹری امن کیانی نے جامِ کوثر اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی اور معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے، جامِ کوثر کی بنیاد رکھنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ نوجوان نسل جدید اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ادبستان کا بنیادی مقصد اُردو زبان و ادب کے ساتھ ساتھ معاشرے کو علوم کے زیور سے آراستہ کر کے افراد میں شعور و آگہی کو پروان چڑھانا ہے، ادبستان محض ادب تک محدود نہیں بلکہ یہ سماجی رفاع میں ہر قسم کا کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سماج کے ہنر مند افراد کو پلیٹ فارم مہیا کر کے ان کی حوصلہ افزاء کرنا بھی شامل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.