ہوشربا مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر، 2 وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا کڑا امتحان بن گیا

0

جہلم: ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، عوام کے لئے 2 وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا کڑا امتحان بن گیا، مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافے نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش سے لے کر اشیاء ضروریہ کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔

غریب مزدور، نوکری پیشہ افراد دیہاڑی دار طبقہ کے لئے 2 وقت کی روٹی کمانا اپنے خاندان کی کفالت کرنا محال ہو چکا ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، شہر میں مرغی کا گوشت 650 روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، بازاروں میں کوئی بھی چیز سر کاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت نہیں کی جارہی۔

دکانداروں نے اپنی من مرضی کے نرخ مقرر کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔ دودھ ، دہی، سبزی، فروٹ، آٹا، چینی، گھی، دال، چاول، سمیت اشیاء خوردنوش کی تمام اشیاء کی قیمتیں دکاندار من مرضی کے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.