جہلم: چوہدری لال حسین نے کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے میاں شہباز شریف لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور بہت جلد میان نواز شریف پاکستان ہوں گے،پاکستان آمد پر ان کا شاندار تاریخی فقیدالمثال استقبال کیاجائے گا۔
سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن جہلم کے راہنما چوہدری لال حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور کی جاری پالیسیاں ہی ملکی سلامتی اور ملکی بقا کی ضامن ہیں۔ سی پیک ،گواردر بندگاہ جیسے منصوبے ن لیگ نے جاری کئے پایہ تکمیل تک بھی پہنچائیں گے،نوجوانوں کو روزگارمیسر آئیں گے ،صوبوں کی پسماندگیاں اور محرومیاں ختم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی صاف شفاف الیکشن ہوئے مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی،حلقہ پی پی 26سے کلین سویپ کروں گا، حلقہ کے عوام سے مجھ سے دلی پیا رہے جتنے میں نے ترقیاتی کام کروائے ہیں، حلقہ کی عوام نے مجھے شہنشاہ تعمیرات کا لقب دیا گیا، عوام کی محبتیں کبھی بھول نہیں پاؤں گا۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی کی ضلع جہلم سے ایک سیٹ ہو یا دو، گھرمالہ خاندان این اے60 کی سیٹ پر الیکشن لڑے گا،یہ عوام کا پر زور اصرار ہے۔ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، گھر مالہ خاندان این اے کی سیٹ پر ضرور الیکشن لڑے گا اور میں حلقہ پی پی 26سے الیکشن لڑو ںگا، عوام کے بھرپور ساتھ سے پھر فتح حاصل کریں گے۔