پی پی 27 میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں الیکشن لڑوں گا۔ ناصر جاوید وڑائچ

0

پنڈدادنخان: چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد علاقے کی پسماندگی دور کرنا ہے،انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، سیاست کو خدمت سمجھ کے کرنا چاہیے، علاقے کے مسائل حل کرنا منشور ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اگر بھروسہ کیا اور ٹکٹ دیا تو بھرپور انداز سے الیکشن لڑوں گا۔ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ملک بھر میں بڑے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

حلقہ پی پی 27 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے وسائل سے نوازا ہے، سیاست میں آنے کا واحد مقصد اپنی پسماندہ تحصیل کے مسائل حل کرنا ہے، ہماری تحصیل قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن ہمارے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، سیاست کو خدمت سمجھ کر کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ملکی سطح سے لے کر شہروں قصبوں اور دیہاتوں کو ترقیاتی پراجیکٹس دیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے اعتماد کیا اور ٹکٹ دیا تو حلقہ پی پی ستائیں میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں الیکشن لڑوں گا اور عوام کو انکا حق دلواؤں گا، تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی میرا منشور ہے۔

چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے مزید کہا کہ موجوہ ملکی حالت پر افسوس ہوتا ہے، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو یا سیاسی کارکن ہمیں اپنے اداروں کا احترام اور حفاظت کرنی چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، ملکی اداروں کو نقصان پہنچانا یا ان پر بے جا تنقید کرنا محب وطن شہری کا کام نہیں، ہمیں ایسے عناصر کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ملکی اداروں اور مسلم لیگ ن کی حکومت پر اعتماد ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.