کھیوڑہ پولیس چوکی کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروشوں سے 1080گرام ہیروئن برآمد

0

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس چوکی کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروشوں سے 1080گرام ہیروئن برآمد، ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر نوید افضل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام عباس، ملک اسد عباس و دیگر ٹیم نے دوران گشت دو مختلف کارروائیوں میں صفدر علی نامی منشیات فروش سے 520گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ دوسری کارروائی میں محمود عرف مودی سے 560گرام ہیروئن برآمد کر کے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

اس موقع پر چوکی انچارج کھیوڑہ نوید افضل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے لیے کسی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں، جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں انکو قانون کے کٹہرے میں لانا پولیس کا فرض ہے، کھیوڑہ شہر سے منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنا میرا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ کے شہری منشیات فروشوں کی نشاندہی کر کے پولیس کا ساتھ دیں، قانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.