کھیوڑہ کے شہری بھی بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف سڑکوں پر آ گئے، شدید احتجاج

0

جہلم: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بڑی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے ای لائسنسنگ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس اب کارڈ کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شہریوں کو مزید سہولیات فراہمی کیلئے آئی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں ایک فیصلہ کیا گیا ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے ساتھ ہی ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ کر دیا جائے گا۔

شہری ڈرائیونگ لائسنس کے کارڈ کے حصول تک ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ پر شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش ڈال کر ڈیٹا حاصل کر سکیں گے۔

ای لائسنسنگ کا مقصد یہ ہے کہ لائسنس پاس نہ ہونے یا گم ہونے کی صورت میں ریکارڈ چیک کروایا جاسکے گا۔ جہلم سمیت پنجاب بھر میں لائسنس کارڈ کا معیار بہتر بنانے کے لئے نئے کنٹریکٹ پر عمل جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.