جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا 21 رمضان المبارک یوم علیؑ کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، ڈی ایس پی سٹی میاں افضال اور سی ایس اویاسر محمود ربانی نے ڈی پی او جہلم کو جلوس کے روٹ کے متعلق بریفننگ دی۔
ڈی پی او جہلم نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں، روٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکینرز کا استعمال لازمی بنایا جائے، شرکاء کو میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل کیا جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ روٹ کے راستہ میں بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں، جلوس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔