جہلم: موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار

0

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم توقیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فرادون وقاص کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.